جی این این سوشل

صحت

کورونا وائرس کی ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

کورونا وباء کی ادویات کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت قانون کے خلاف ہے ، ڈریپ افسران زائد قیمت پرفروخت کی شکایات پرفوری کارروائی کریں اور قانون شکن عناصرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سی ای او ڈریپ نے مراسلہ جاری کردیا.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس کی ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
کورونا وائرس کی ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

عالمی وباء کورونا وائرس کی ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا کی ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کرتے ہوئے ملک کی ادویات مارکیٹس کی سرویلنس کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں ملک بھر میں کورونا کی ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف کی ہدایت پر آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور چاروں صوبائی دفاتر کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں سی ای اوڈریپ نے کہا ہے کہ کورونا ادویات کی دستیابی کیلئے ادویات مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے اور کورونا کی ادویات کی مہنگی فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں اور مذکورہ ادویات کی دستیابی ہرصورت یقینی بنائی جائے جس کے لیے مارکیٹ مانیٹرنگ کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کی ویب سائٹ پر کورونا ادویات کی پرائس لسٹ موجود ہے ، جہاں حکومت نے کورونا ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کر رکھا ہے، ڈریپ افسران کورونا ادویات کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں کیوں کہ کورونا وباء کی ادویات کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت قانون کے خلاف ہے ، ڈریپ افسران زائد قیمت پرفروخت کی شکایات پرفوری کارروائی کریں اور قانون شکن عناصرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری طرف لاہور میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، انسولینز کی قیمت بڑھ کر764 روپے، ہیمولین بڑھ کر915 اور ٹرائی اوپٹل 50 گولیوں کا پیک357 روپے مہنگا ہوگیا، ان ادویات کی قیمتیں رواں ہفتے بڑھی ہیں ، تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی سے تنگ عوام کی مزید مشکلات بڑھ گئیں کیوں کہ لاہور کے میڈیکل اسٹورز مالکان پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شوگر کے مریضوں کیلئے انسولینز 41 سے 70 روپے تک مہنگی، ٹرائی اوپٹل 50 گولیوں کا پیک 357 روپے، ہیمولین کی قیمت 874 سے بڑھ کر 915 روپے، انسولین کی قیمت 694 سے بڑھ کر 764 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سکارٹ پلس 10 گولیوں کا پیک 16 روپے، سکارٹ 30 گولیوں کا پیک 6 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، سربراہ پاک فوج کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر ٹرولز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کورد کریں اور ملکی استحکام پر مرکوز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے  پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پیسارسکی  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ترقیاتی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے جس کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے پولینڈ کی تیل و گیس کمپنی سندھ میں کام کررہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll