جی این این سوشل

صحت

زیادہ دیر بیٹھے رہنا یاداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، امریکی ماہرین صحت

یوں آلے نے پہننے والے پہ چوبیس گھنٹے نظر رکھی اور اس کی نقل وحرکت نوٹ کرتا رہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زیادہ دیر بیٹھے رہنا یاداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، امریکی ماہرین صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کیلی فورنیا: امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ زیادہ دیر بیٹھے رہنا یاداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، امریکی یونیورسٹی آف ساؤتھرن کیلی فورنیا اور یونیورسٹی آف اریزونا کےماہرین صحت نے اس تحقیق کا جائزہ لیا جو سات برس کے دوران 50 ہزار مرد و خواتین پر ہوئی ہے۔

یہ سبھی لوگ 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ ان لوگوں کی کلائیوں پہ ایک خصوصی طبی آلہ لگایا گیا تھا جو انھوں نے چھ ماہ تک ہر ہفتے 24 گھنٹے لگائے رکھا۔ کوئی بھی تب بھولنے کی کیفیت میں مبتلا نہیں تھا۔یہ طبی آلہ یہ شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا کہ اُسے پہننے والا بیٹھا ہوا ہے یا حرکت کر رہا ہے۔

سو رہا ہے یا جاگتا ہے۔ یوں آلے نے پہننے والے پہ چوبیس گھنٹے نظر رکھی اور اس کی نقل وحرکت نوٹ کرتا رہا۔ اس کی مدد سے محققوں کو پتا چل گیا کہ کون ٹی وی زیادہ دیکھتا، وڈیو گیمز کھیلتا یا میز پہ بیٹھ کر کام کرتا ہے۔

کھیل

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔

دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نےپی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس امین الدین خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نےپی ٹی آئی کے  احتجاج کے دوران ہلاکتوں  پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی،

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ روز تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں احتجاج اور انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے لہٰذا آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے ہم نہیں دیکھ سکتے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔

دریںا اثنا سپریم کورٹ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق درخواست نمٹادی، فاٹا کے انضمام سے متعلق درخواست بانی تحریک انصاف نے دائر کی تھی۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سے یہ معاملہ حتمی ہوچکا ہے، بانی تحریک انصاف کی درخواست پر کسی عدالتی کاروائی کی ضرورت نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔

چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll