Advertisement

خوشبوؤں کے ذریعے ڈپریشن کے مریضوں کا علاج ممکن ہے، امریکی ماہرین صحت

ڈپریشن میں مبتلا افراد کو منفی خیالات سے چھٹکارہ پانے میں مدد ملتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اپریل 8 2024، 7:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خوشبوؤں کے ذریعے ڈپریشن کے مریضوں کا علاج ممکن ہے، امریکی ماہرین صحت

پٹسبرگ: امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خوشبوؤں کے ذریعے ڈپریشن کے مریضوں کا علاج ممکن ہے۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والےماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مثبت یادوں کو فعال رکھنے میں خوشبوئیں الفاظ سے زیادہ مؤثر واقع ہوتی ہیں، جس سے ڈپریشن میں مبتلا افراد کو منفی خیالات سے چھٹکارہ پانے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین نے ڈپریشن میں مبتلا 18 سے55 برس کے درمیان 32 افراد کو 12 خوشبوئیں سنگھائیں جن میں وکس، کافی، ناریل کے تیل، زیرے کے پاؤڈر، ونیلا ایکسٹریکٹ، لونگ، جوتوں کی پالیش، کینو کے ایسنشیل تیل اور کیچپ کی خوشبوئیں شامل تھیں۔خوشبوؤں کے حامل برتن سنگھانے کے بعد نیورو سائنس دانوں نے شرکا کو مخصوص یادیں دہرانے کے لیے کہا اور ان یادوں کے اچھا یا برا ہونے کے متعلق پوچھا۔

Advertisement
Advertisement