صحت
صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفامز کا آغاز کر دیا گیا ہے ، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ علاج کی سہولتوں کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم صحت منانے کا مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے ، انہوں نے کہا کہ ہر فرد کے لئے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے، فرد کی صحت صرف ایک ذاتی معاملہ نہیں بلکہ پوری فیملی پر اثر انداز ہوتی ہے، ہر شہری کے لیے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ علاج کی سہولتوں کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے، صحت مند زندگی کا انتخاب کریں، غذائیت سےبھرپورسادہ غذا کھائیں، ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائے گی، پنجاب کا پہلا سرکاری محمد نواز شریف کینسر اسپتال لاہور میں تعمیر ہوگا، سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع، ہوم ڈیلیوری بھی جلد شروع ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ ”صحت مند پنجاب ” وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں نوازشریف کارڈیالوجی اسپتال بنایا جا رہا ہے، 2500 بنیادی صحت یونٹس اور 300 دیہی صحت مراکز کی اپگریڈیشن شروع کر دی ہے اور دور دراز علاقوں کے لئے 32 فیلڈ اسپتال کا آغاز کیا جارہا ہے۔
پاکستان
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا ڈاکٹر عافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدر کو خط
ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، خط کا متن
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے، جس میں ان کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے یہ کھلا خط لکھا، جس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو بھی بھیجی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایک وکیل کے طور پر ڈاکٹر عافیہ کے کیس کا مطالعہ کیا گیا ہے اور ان کی حالت زار تشویشناک ہے۔ یہ کیس تاریخ کے افسوسناک سانحات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا اور تعصب کے خدشات کا بار بار اظہار کیا گیا۔ میڈیکل ریکارڈ میں دوران قید جسمانی اور ذہنی تشدد کی علامات بھی موجود ہیں۔
خط میں کارسیول جیل کی تشویش ناک تاریخ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی رہنماؤں نے ڈاکٹر عافیہ کو ”قوم کی بیٹی“ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کو اپنے خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھا گیا، جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
خط کے آخر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے خواتین اور بچوں پر تشدد کی مخالفت کرتا رہا ہے، مگر ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ایسا سلوک اس کے تضادات کی عکاسی کرتا ہے، جو عالمی سطح پر امریکہ کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔
پاکستان
گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا
گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔
پاکستان
دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کی اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بھروسے کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا۔ اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ہم نے سیاست کی قربانی دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری سیاسی قربانی رائیگاں نہیں گئیں۔ جبکہ دشمن ہمارے ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے۔ ہم ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔ اور دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز