جی این این سوشل

پاکستان

واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ 1435.92 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار400 کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد14 ہزار 100کیوسک اور اخراج14 ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 20 ہزار400 کیوسک اور اخرج 20 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 20 ہزار400 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 11 ہزار100 کیوسک اور اخراج 4 ہزار700 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1435.92 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.693ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1104.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.466 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

پاکستان

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے، مجھے سبق سکھانے کے لیے 7 ماہ سے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے،  یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟ میں واضح کردوں جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ظلم اور جبر ہمارے سامنے کھڑا ہے تو میں اس کے سامنے کھڑا ہوں، سمجھوتہ نہیں کروں گا، قوم سُن لے، میں اس کی خاطر جیل میں ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، تمام عمر جیل میں رہنے کےلئے تیار ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا جو آج ہو رہا ہے، بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا اس کا حل ڈنڈوں اور بندوقوں میں نہیں ہے حل یہ ہے کہ ان کے منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، اس کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں اوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہےوہ نیچے پہنچتی ہی نہیں، ملک بھر میں اصلی لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں کہتے تھے کہ ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تین ڈائیمینشنز ہوتی ہیں انٹیلی جنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن، آپ 2004ء سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا؟ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے بنگلہ دیش نے ہماری پھینٹی لگادی، ان کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے، اوپر بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کے اربوں ڈالر بیرون ممالک میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

وطن کی حفاظت کے لیے تجدید عہد وفا کا دن آج منایا جائے گا ، ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ 

 6ستمبر 1965 کو ازلی دشمن نے ناپاک سازش کی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کی دشمن فوج نے لاہور کی طرف اپنے ناپاک قدم بڑھائے ، افواج پاکستان کے بہادر جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے پاک فوج کے افسروں،جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کا حملہ ناکام بنایا ۔  

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف

55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف

سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی جیل خانہ جات بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا اور سندھ پولیس میں 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دیا گیا۔

آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سال 2018 میں کشمور میں 187 جعلی پولیس اہلکار بھرتی کیے گئے جو سندھ پولیس سے تنخواہ لیتے رہے ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی میں ملوث پولیس افسران کو جیل بھیجا گیا۔

غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس وقت یہ معاملہ اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہے جس پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے تک معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔سندھ پولیس کے 55 افسران کے ڈومیسائل مشکوک قرار دیے گئے کیوں کہ ان کے شناختی کارڈ سندھ کے اضلاع سے نہیں تھے، ہم واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کے کھانوں میں ٹینڈر ممکن نہیں ہے، کھانے ہمیں کسی بھی موقع پر دینے پڑتے ہیں، ٹینڈر کا طریقہ کار طویل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll