جی این این سوشل

پاکستان

رمضان المبارک کا اعلان، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رمضان المبارک کا اعلان،   مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج (پیر) کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس 11 مارچ کو بعد نماز عصر پشاور میں ہوگا۔

اس کے علاوہ دیگر زونل اور ضلعی ہلال کمیٹی کے اجلاس بھی ایک ہی وقت میں ہوں گے۔ تاہم حتمی اعلان ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی طرف سے ہوگا۔

مولانا عبد الخبیر نے تمام پاکستانیوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے انتظامات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اس ملک کی بہتری کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

پاکستان

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

وطن کی حفاظت کے لیے تجدید عہد وفا کا دن آج منایا جائے گا ، ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ 

 6ستمبر 1965 کو ازلی دشمن نے ناپاک سازش کی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کی دشمن فوج نے لاہور کی طرف اپنے ناپاک قدم بڑھائے ، افواج پاکستان کے بہادر جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے پاک فوج کے افسروں،جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کا حملہ ناکام بنایا ۔  

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جرمن پولیس نے اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک آتشیں ہتھیار لے کر چلنے والے شخص کو گولی مار دی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیانات میں میونخ پولیس نے بتایا کہ جس شخص کو گولی ماری گئی تھی وہ اسپتال میں زیرِعلاج ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمن پولیس نے اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک آتشیں ہتھیار لے کر چلنے والے شخص کو گولی مار دی

جرمن پولیس نے میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک آتشیں ہتھیار لے کر چلنے والے شخص کو گولی مار دی۔ یہ شخص شدید زخمی ہوا۔ کیرولِنین پلیٹز نامی علاقے میں ایک عجائب گھر اور ایک تحقیقی ادارہ بھی قائم ہے۔ عجائب نازی جرمنی کا ڈاکیومینٹیشن سینٹر ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیانات میں میونخ پولیس نے بتایا کہ جس شخص کو گولی ماری گئی تھی وہ اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔ کسی اور مشتبہ ملزم کا سراغ نہیں ملا۔

دی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تب قونصلیٹ بند تھا اور اسٹافرز میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت بلوچستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ

خصوصی اختیارات کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت بلوچستان میں  پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رہورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی۔

وفاقی کابینہ نےانسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی، سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کےخلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملےگا، خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی، قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکےگا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll