عینی شاہدین کے مطابق جس وقت عمارت گری وہ سحری کا وقت تھا


ملتان کے علاقے سبیل چوک کے قریب 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے اطراف کی عمارتوں کی فزیکل انسپکشن کیلئے ٹیکنیکل ٹیم بھی تشکیل دے دی۔
عمارت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ریسکیو ورکرز نے ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔رہائشی عمارت گرنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ابتدائی طور پر عمارت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے جس وقت عمارت گری وہ سحری کا وقت تھا۔
واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن رضوان قدیر نے واقعے کے محرکات کی مکمل انکوائری کروانے کیساتھ ساتھ اطراف کی عمارتوں کی فزیکل انسپکشن کیلئے ٹیکنیکل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 15 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 14 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 hours ago







