جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر آ گئی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو3 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر آ  گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، آسٹریلیا دوسری اور پاکستان ٹیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر چلی گئی تھی تاہم سیریز کے اگلے تین ٹیسٹ میچز میں فتح کے بعد بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کینگروز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو3 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ایک درجہ نیچے پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز چھٹی، جنوبی افریقہ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں اور سری لنکا نویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔

 سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، ‎نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مونکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ رات خلیجی ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جنہیں بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ اسٹاف نے جسم پر خراش کی علامات پر پمز اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کے بعد اب بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت،  پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی، جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll