پاکستان
موسم بہار کے دوران شہتوت کی کاشت سے فی پودا 10مکسر فٹ لکڑی حاصل کی جا سکتی ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ
لکڑی خاص طور پر کھیلوں کے سامان میں استعمال ہوتی ہے
فیصل آباد: موسم بہار میں شہتوت کا پودا کاشت کرنے والے کاشتکار آئندہ 15سال میں ایک پودے سے 10مکسر فٹ لکڑی حاصل کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف ملک میں لکڑی کی قیمتوں میں استحکام آئے گا بلکہ کاشتکاروں کو بھی 10سے 15سال میں اچھی اور معقول رقم حاصل ہو سکے گی جبکہ شہتوت کی شجر کاری میں اضافے سے معاشی انقلاب بھی ممکن ہے۔
جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتا یا کہ 10مکسرفٹ میں 5من لکڑی ہوتی ہے جو گیلی حالت میں بھی فروخت کے قابل ہوتی ہے جبکہ یہ لکڑی خاص طور پر کھیلوں کے سامان میں استعمال ہوتی ہے نیز کرکٹ بیٹ، ہاکی اور ٹینس ریکٹ اسی لکڑی سے تیار ہوتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ شہتوت کی لکڑی کو کشتی سازی اورفرنیچر میں بھی قابل بھروسہ قرار دیا گیا ہے۔
کاشتکار اس سلسلہ میں مزید معلومات، مشاورت، رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا فری ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
پاکستان
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے
محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔
دنیا
امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو اردو زبان میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی
امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو
امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگریزی زبان نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔
اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔
امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
علاقائی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا
سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، 5سال میں5ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5لاکھ دینے ہونگے8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ