اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری الگ الگ پیغامات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانیت سوزمظالم کے لئے بھارت کامحاسبہ کرے ۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے غیر قانونی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے۔انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ یکطر فہ اور غیر قانونی کارروائیوں سے باز رہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لئے پاکستان کی بھر پور حمایت کی توثیق کی ، جنہیں 5 اگست 2019 سے فوجی محاصرے اور مواصلاتی بندش کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کو رسائی فراہم کرے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں کشمیریوں سے خطاب کریں گے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے ، اس دن کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔ پاکستان اور دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 6 hours ago

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ
- 12 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- 12 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 8 hours ago

ٹی وی ڈرامہ "جن کی شادی ان کی شادی" کی عوام میں مقبولیت بڑھ گئی
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- 12 hours ago

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- 11 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 7 hours ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 6 hours ago




.jpg&w=3840&q=75)



