جی این این سوشل

تجارت

کپاس کی سنڈیوں اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں کے خاتمہ کیلئے جننگ ویسٹ کی تلفی اشد ضروری ہے،محکمہ زراعت

جننگ فیکٹریوں کے کچرے کی تلفی کا مقصد کپاس کی آئندہ فصل کو کیڑوں اور سنڈیوں سے محفوظ بنانا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کپاس کی سنڈیوں اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں کے خاتمہ کیلئے جننگ ویسٹ کی تلفی اشد ضروری ہے،محکمہ زراعت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ جننگ ویسٹ کپاس کی سنڈیوں اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں کیلئے پناہ گاہ ثابت ہوتا ہے لہٰذا جننگ فیکٹریاں کچرے وجننگ ویسٹ کو 31مارچ تک ہر صورت تلف کر دیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران جننگ فیکٹریوں کے مالکان سے رابطہ کرکے کچرے وجننگ ویسٹ کی تلفی کو یقینی بنا رہے ہیں تاہم یہ فیکٹری مالکان کا بھی فرض ہے کہ وہ زرعی ترقی اور معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جننگ فیکٹریوں کے کچرے کی تلفی کا مقصد کپاس کی آئندہ فصل کو کیڑوں اور سنڈیوں سے محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کپاس کی فصل کیڑ ے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رہے گی تو کاشتکار اچھی فصل حاصل کر سکیں گے جس کا فائدہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی ہو گا۔

 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، بیرسٹر گوہر

نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا  چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ پر چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ معافی ان سے مانگی جائے، ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے، تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے ایک مرتبہ پھر اس امر پر زور دیا ہے کہ ہم مذاکرات کریں گے، ڈیل نہیں، توشہ خانہ ریفرنس میں چوتھا کیس بنانا جو سیاسی انتقام ہے، ایک سیاسی جماعت کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، عدالت سے درخواست ہے عدت کیس کی کل سماعت اور فیصلہ کریں، ہم فارم سینتالیس سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے رول آف لاء ہوگا تو استحکام آئے گا، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا،ایک مخصوص جماعت  کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدلیہ کا احترام ہے اور اعتماد ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ ڈائیلاگ کریں گے، ڈیل نہیں، ڈائیلاگ پاکستان کی خاطر کررہے ہیں، ذاتی مفاد کیلئے نہیں کرینگے، مذاکراتی کمیٹی میں آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، پولیٹکل سٹیٹمنٹ لیڈر ایک دوسرے کے خلاف دیتے رہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ٹیکس کلیکشن اور آئی ایم ایف پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ طاقت ور حلقے ہوں، عدلیہ سے درخواست ہے کہ عدت کے کیس کی کل سماعت کریں اور التوا کے بجائے فیصلہ کریں، سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت میں جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے، کشمیر کے عوام کو ریلیف دینا چاہیے جو ان کا حق بنتا ہے اور تشدد کے بجائے تحمل سے کام لیا جانا چاہیے, پی ٹی آئی عوامی مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت گرائی گئی، راناثنااللہ نے جو کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی وکٹری حقیقت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

علاؤ دین کو پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس ہوگئے مگر وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

علاؤالدین راولپنڈی کی ایک کشمیری فیملی میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن میں گلوکاری کاشوق تھا اور وہ اپنے شوق کی تکمیل کیلئے 1942میں ممبئی چلے گئے۔ انہوں نے قسمت آزمائی تو گلوکاری میں کی لیکن انہیں گلوکاری سے زیادہ اداکاری کیلئے مناسب سمجھا گیا۔

انہیں پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا۔ 

علاؤالدین نے قیام پاکستان سے قبل وہاں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے اورخود کو ایک اچھا اداکار ثابت کیا۔ تقسیم کے بعد انہو ں نے پاکستان میں پہلی بار ہدایتکار نذیرکی فلم’پھیرے‘میں ولن کاکردارنبھایا اورفلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے۔

علاؤالدین کریکٹر ایکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے متعدد فلموں میں ہیرواورولن کے کرداربھی نبھائے۔ان کی مشہورفلموں میں محبوبہ ، پاٹے خان ، کرتارسنگھ، چھومنتر، باغی ، انوکھی ، وعدہ ، مرزاصاحباں، مجرم ، انتقام ، نیند، فرنگی ، زرقاشامل ہیں۔

علاؤ الدین 13مئی 1983 کوجہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کا فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مصر کا بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ

آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل کشی کے مقدمے کی حمایت کے لیے باضابطہ فریق بننے کی تیاری کر رہے ہیں، مصری وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصر کا بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل  کے خلاف مقدمے میں  فریق بننے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف مقدمے میں مصر بھی فریق بن گیا

مصر نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل کشی کے مقدمے کی حمایت کے لیے باضابطہ فریق بننے کی تیاری کر رہا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارتِ خارجہ نےکہا ہے کہ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور دائرہ کار کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منظم اسرائیلی طریقوں اور حملوں کے درمیان کیا گیا جنہوں نے لوگوں کو بالآخر نقلِ مکانی اور اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کیا ہے جس سے ایک بے مثال انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔

مصر کی جانب سے یہ اعلان اس بات کے بعد کیا گیا جب اسرائیل نے گزشتہ ہفتے مصر کی سرحد سے متصل رفح کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو کر بین الاقوامی مخالفت کی نفی کی اور قریبی گزرگاہ پر قبضہ کر لیا جو محصور فلسطینی علاقے میں امداد کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے۔

مصر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچے اور یہ کہ اسرائیلی افواج فلسطینی عوام کے خلاف کسی قسم کی خلاف ورزی کا ارتکاب نہیں کر رہیں۔

مصر نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور بااثر ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کروانے اور رفح میں فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

جنوبی افریقہ نے جنوری میں عالمی عدالت سے یہ اعلان کرنے کو کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا تھا اور وہ اسرائیل کو پٹی میں اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دے۔

آئی سی جے جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے، نے اس کے بجائے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ ایسی کارروائیوں سے باز رہے جو نسل کشی کے کنونشن کے تحت آ سکتی ہوں اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی افواج غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کوئی کارروائی نہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll