جی این این سوشل

پاکستان

سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: این سی او سی کا کہنا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

تفصیلا ت کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ سائنوفارم ویکسین پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے لائی گئی ہیں ۔  سائنوفارم کی مزید 5 لاکھ خوراکیں چند گھنٹوں تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید71فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار850ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 22ہزار 824ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی  شرح 3.71فیصدرہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ40ہزار 110 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 039افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 18ہزار 579ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 039افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 32ہزار822ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4079افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار218کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 280مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار257جبکہ اموات کی تعداد762تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 588افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار250ہوچکی ہے جبکہ 544افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  3397فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 44 ہزار638مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد انجام کو پہنچے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7 بچے شہید

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فضائی جارحیت  جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7  بچے شہید

غزہ میں  اسرائیلی فضائی حملوں کی جارحیت ابھی بھی جاری ہے اسرائیلی فضائی حملے  میں سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔

ادھرفلسطین کے صدرمحمودعباس نے شورش زدہ علاقے میںانسانی امداداورعلاج معالجے کی سہولیات کی فوری فراہمی کی ضرورت پرزوردیاہے۔

الجیریاکے وزیرخارجہ احمد اتاف سے سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی نشاندہی کی۔

دوسری طرف برلن، لندن، کوپن ہیگن اورویاناسمیت مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بڑے مظاہرے کئے گئے جن میں مظاہرین اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی۔

اتوار کو یہاں کرغزستان ٹریڈ ہائوس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی مظہر ہے، میزبان شہر لاہور ایک متحرک اقتصادی و ثقافتی مرکز اور بہترین کاروباری ماحول کی وجہ سے بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان دیرپا روابط کے قیام کے مثالی پس منظر کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کانفرنس کے دن قریب آرہے ہیں ،نئے آئیڈیاز اور ایکشن پلان کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ رہا ہے، کانفرنس سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll