اسلام آباد: وفاقی حکومت نےاپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پر سماعت کی ، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا ۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف کا کیس سسٹم کے تحت مقرر ہوا یا خاص طور پر درخواست اعتراض کے لئے مقرر ہوئی تھی ۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عدالت کو بتایا کہ فیصلہ ہوا تھا اعتراض پر فیصلہ درخواست کے ساتھ ہی ہوگا۔ جمعہ کو 9:30 پر اعتراض لگا اور 11:30 پر کیس کی سماعت ہوئی، حکومتی وکیل کو ہدایت لینے کیلئے صرف 30 منٹ دیئے گئے ۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ایک سال میں کتنے مقدمات کی جمعہ کو 12:00 بجے سماعت ہوئی ، بتایا جائے کہ کتنے مقدمات میں یکطرفہ ریلیف دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ شہباز شریف کا نام کس لسٹ میں ہے ۔ کیا اس طرح کا عمومی حکم جاری ہو سکتا ہے جیسا لاہور ہائی کورٹ نے کیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ فوجداری مقدمات میں ملزم کی نقل حرکت کو کیسے محدود کیا جا سکتا ہے، ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کا موقف سنا گیا، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ اپیل میں عدالت پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا، عدالت وفاق کی اپیل کو دو ٹرمز پر نمٹا دے، لاہور ہائیکورٹ کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ مثال نہ بنے۔ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کو توہین عدالت کی پیروی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کو جس انداز میں ریلیف دیا گیا وہ کسی کے لیے مثال نہیں بن سکتا۔
وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپیل واپس لینے پرکیس نمٹا دیا۔
واضح رہے کہ 6مئی 2021 کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
7مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔تاہم 8مئی کو لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
17 مئی کو وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

حکومت کا یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کااعلان
- 4 گھنٹے بعد

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا
- 4 گھنٹے بعد

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ،100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
- 2 گھنٹے بعد

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے جدہ میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
- 25 منٹ بعد

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
- ایک گھنٹہ بعد

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیل کی سحری کے وقت شدید بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے بعد

رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکا آغاز، مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا
- 38 منٹ بعد

شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہوا، بیرسٹر سیف
- 4 گھنٹے بعد

بنوں میں پولیس چوکی پر کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار
- 3 گھنٹے بعد

امریکا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار
- 35 منٹ بعد

امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
- 31 منٹ بعد