جی این این سوشل

پاکستان

’را‘ سے رابطہ کرانے کا الزام، سی ٹی ڈی کی طلبی پر فاروق ستار کا بیان سامنے آگیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ہیڈ آفس میں سیاسی رہنماؤں کی طلبی کے معاملے پر ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا ردعمل دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

’را‘ سے رابطہ کرانے کا الزام، سی ٹی ڈی کی طلبی پر فاروق ستار  کا بیان سامنے آگیا
’را‘ سے رابطہ کرانے کا الزام، سی ٹی ڈی کی طلبی پر فاروق ستار کا بیان سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ مجھے ابھی تک سی ٹی ڈی سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ  میرے پاس فون آیا اور کہا گیا کہ آپ نے آنا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ نوٹس ملا اور تفصیلات بتائی گئیں تو جانے کا فیصلہ کروں گا۔

یاد رہے سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی معاونت کے الزام میں بیان دینے کے لئے کل (ہفتہ) سول لائن تھانہ سی ٹی ڈی طلب کیاہے۔

ٹی ڈی نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس ایڈووکیٹ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے جاری ایک نوٹس کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں ایک ایف آئی آر نمبر 54 کے تحت دو ملزمان نعیم خان اور عمران احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نوٹس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنا تعلق پاکستان دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ظاہر کیا ہے۔

تفتیشی افسر انسپکٹر ظفر عباس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ان کا رابطہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کرایا تھا۔

اس ضمن میں ڈاکٹر فاروق ستار کو جاری نوٹس میں 5 جون کی دوپہر 12 بجے بنفس نفیس تفتیشی افسر کے روبرو تمام دستیاب شواہد کے ساتھ پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے نام یہ نوٹس لیڈر سیاسی پارٹی ایم کیو ایم عارضی سکونت آواری ٹاور ہوٹل جبکہ مستقل پتہ مکان نمبر 278 پی آئی بی کالونی جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کو بھی طلب کرلیا ہے، اُنہیں کل دو پہر سی ٹی ڈی ہیڈ آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

 

پاکستان

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر تمام اراکین کی رکنیت معطل کر دی

مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے  مخصوص نشستوں پر تمام اراکین کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےفیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پراراکین کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں ، اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشتیں معطل ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں معطل ہوئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست معطل ہوئی ۔ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔

سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی1 اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں، ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں ، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی۔ آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔    

واضح رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم کو ٹی 20میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے پر تحفہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم کو ٹی 20میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے پر تحفہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم کامیاب کپتان بننے اور  شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔

بابراعظم نے ٹی 20 کا کامیاب ترین کپتان کا اعزاز حاصل کیا اور شاہین شاہ آفریدی نے 300انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کر لیں۔

ان دنوں دونوں کھلاڑی ڈبلن میں ہی موجود ہیں جہاں پر پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

علاؤ دین کو پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس ہوگئے مگر وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

علاؤالدین راولپنڈی کی ایک کشمیری فیملی میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن میں گلوکاری کاشوق تھا اور وہ اپنے شوق کی تکمیل کیلئے 1942میں ممبئی چلے گئے۔ انہوں نے قسمت آزمائی تو گلوکاری میں کی لیکن انہیں گلوکاری سے زیادہ اداکاری کیلئے مناسب سمجھا گیا۔

انہیں پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا۔ 

علاؤالدین نے قیام پاکستان سے قبل وہاں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے اورخود کو ایک اچھا اداکار ثابت کیا۔ تقسیم کے بعد انہو ں نے پاکستان میں پہلی بار ہدایتکار نذیرکی فلم’پھیرے‘میں ولن کاکردارنبھایا اورفلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے۔

علاؤالدین کریکٹر ایکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے متعدد فلموں میں ہیرواورولن کے کرداربھی نبھائے۔ان کی مشہورفلموں میں محبوبہ ، پاٹے خان ، کرتارسنگھ، چھومنتر، باغی ، انوکھی ، وعدہ ، مرزاصاحباں، مجرم ، انتقام ، نیند، فرنگی ، زرقاشامل ہیں۔

علاؤ الدین 13مئی 1983 کوجہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کا فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll