پرنسز آف ویلز، لیڈی ڈیانا نے اپنی شادی کے دن جو عروسی لباس پہنا تھا اسے 25 سالوں میں پہلی بار گزشتہ روز کنسنٹن پیلس میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاحال کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کا شادی کا جوڑا کہانیوں کی پریوں کے لباس سے کم حسین نہیں تھا، اس جوڑے کو 25 سال کی تاریخ میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
اس جوڑے کو نمائش کے لیے لیڈی ڈیانا کے بیٹوں دی ڈیوک آف کیمبرج، پرنس ولیم اور دی ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری نے ادھار پر دیا ہے۔ لیڈی ڈیانا نے ڈیزائنر ڈیوڈ اور الزبتھ ایمانوئل کا تیار کردہ یہ عروسی جوڑا 1981ء میں اپنی شادی کی تقریب میں پہنا تھا، لیڈی ڈیانا کا یہ جوڑ ا 10 ہزار موتیوں سے مزین اپنی پوری 25 فٹ لمبی فرشی کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی 1981ء میں ہونے والی شادی سن 1996ء تک چل سکی تھی، اس کے بعد دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، سن 1997 میں لیڈی ڈیانا کی روڈ حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی۔یہ جوڑا اگلے ماہ پہلی جولائی کو لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ کی آمد کے حوالے سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔
لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ
- 2 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
- 27 منٹ قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 11 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 12 گھنٹے قبل
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے شروع
- ایک گھنٹہ قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 11 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 13 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل