Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 25th 2024, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں پانچویں روز بھی مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 172 روپے کی کمی بعد 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ ٹریڈنگ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2333 ڈالر فی اونس ہے۔

Advertisement
Advertisement