پاکستان جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر کی گئی درخواست کی حمایت کرتا ہے


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر کی گئی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان عالمی عدالت انصاف کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کرے، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے تازہ ترین احکامات کے ساتھ ساتھ 26 جنوری اور 28 مارچ کے سابقہ احکامات پر فوری اور غیر مشروط عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی قابض حکام رفح کراسنگ کو انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کے لیے کھلا رکھیں ، کسی بھی تحقیقاتی کمیشن، فیکٹ فائنڈنگ مشن یا دیگر تحقیقاتی ادارے کی غزہ پٹی تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جاری وحشیانہ فوجی مہم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، ان کارروائیوں پر اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 گھنٹے قبل
