جی این این سوشل

جرم

میانوالی میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 نوجوان قتل

میانوالی: تھانہ کالاباغ کی حدود میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میانوالی میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 نوجوان  قتل
میانوالی میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 نوجوان قتل

جی این این کےمطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں  کچہ بانگی خیل میں پیش آیا، جہاں مخالفین کی فائرنگ سے دونوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی  ، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے ۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کالاباغ منتقل کردیں ۔

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll