Advertisement
تجارت

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 25 پیسے اضافہ

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 1 2024، 6:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 25 پیسے اضافہ

حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام کو ایک اورمشکل میں ڈال دیا۔

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا

 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔

Advertisement