دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، محسن نقوی
سائبر کرائمز سے نبرد آزما ہونے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے،وزیر داخلہ


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز سے نبرد آزما ہونے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے3 اہم اداروں نیشنل کرائم ایجنسی، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور کابینہ آفس نیشنل سیچو یشن سینٹر کے تفصیلی دورے کئے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
محسن نقوی نے ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی اور فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈی جی نیشنل سکیورٹی سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی، منظم جرائم کی روک تھام اور سائبر سکیورٹی کے تناظر میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو میں کہا کہ کہ سائبر کرائمز سے نبرد آزما ہونے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔انسداد منشیات کے سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے نیشنل سیچویشن سنٹر کے افعال کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرز پر نیشنل سیچویشن سینٹر کے قیام کا جائزہ لیں گے،اس ضمن میں برطانیہ کے تجربے اور مہارت سے استفادہ بھی کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ باہمی اشتراک کار صرف ہمارے آج کو ہی نہیں بلکہ مستقبل کو بھی محفوظ بنائے گا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


