جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کا سراغ لگا لیا

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو سفیر کی اہلیہ کا پتہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک سے مل گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی  لاپتہ اہلیہ کا سراغ لگا لیا
اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد:  اسلام آباد پولیس نے پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کا سراغ لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کا پتہ لگا لیا۔ ویتنام کے سفیر نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اپنی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، ترجمان پولیس نے ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق کی۔

ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن کے گیارہ بجے سیر کےلئے نکلی تھیں، مگر ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچیں اور موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ویتنام کے سفیر کی جانب سے شکایت ملنے پر ان کی اہلیہ کی تلاش شروع کر دی گئی، جبکہ ایس پی اسلام آباد خود بھی اس معاملے پر نگرانی کررہے تھے۔

تاہم، ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو سفیر کی اہلیہ کی موجودگی کا پتہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک سے مل گیا۔ تصدیق ہونے کے بعد ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو ان کے شوہر کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا۔ 

پاکستان

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کی گئی۔

جمعرات کو ’’اے گوگل پاکستان آگے بڑھو ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے نجات کے لئے ملک کے گورننس سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفاف طریقے سے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے لئے ایک نئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں، گوگل وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹائزیشن سے ہم اہداف حاصل کر سکتے ہیں ، ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کی فنی صلاحیتوں کو مزید مربوط کرنا ہے۔سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے لئے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں فری لانسرز کے لئے ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، گوگل ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی پر 4 سے 6 ماہ دورانیے کے کورسز کرا رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاء پیسفک فرحان ایس قریشی نے وزیراعظم کو مقامی طور پر تیار کردہ پہلی کروم بک پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

وطن کی حفاظت کے لیے تجدید عہد وفا کا دن آج منایا جائے گا ، ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ 

 6ستمبر 1965 کو ازلی دشمن نے ناپاک سازش کی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کی دشمن فوج نے لاہور کی طرف اپنے ناپاک قدم بڑھائے ، افواج پاکستان کے بہادر جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے پاک فوج کے افسروں،جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کا حملہ ناکام بنایا ۔  

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل  کا  پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ

دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے گوگل کے ایک وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے وفد کی قیادت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے حکومتی منصوبوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے وفد سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گوگل کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، گوگل نے 10 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا۔

گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے آئی ٹی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا۔

گوگل کاپاکستان میں مزید سرمایہ کاری اورحکومت سےتعاون کافیصلہ

اسکاٹ بیومونٹ نے مزید کہا کہ 2026 تک گوگل پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll