Advertisement

باپ نے 4بچو ں سمیت زہر نگل لیا ،ایک بچی جاں بحق

ذرائع کے مطابق حالت غیر ہونے پر باپ اور اسکے بچوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر ریفر کر دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 3 2024، 1:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
باپ نے 4بچو ں سمیت زہر نگل لیا ،ایک بچی جاں بحق

غربت سے تنگ آکر  باپ نے چار بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں، 10 سالہ ارم فاطمہ دم توڑ گئی جبکہ والد کی حالت تشویشناک ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق محمد جاوید نامی شخص نے پہلے اپنے بچوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر پلا دیں بعد میں خود بھی زہریلہ پانی پی لیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق باپ جاوید کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرہ بچوں میں چار سالہ احمد رضا، چھ سالہ دعا فاطمہ ، اور آٹھ سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق حالت غیر ہونے پر باپ اور اسکے بچوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر ریفر کر دیا گیا۔

 

Advertisement