Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا منشیات سمگلنگ کی کوشش نا کام بنانے پر پاک بحریہ کی تعریف

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کی کامیاب کارروائی کی۔پی این ایس یرموک نے ہزاروں ڈالر مالیت کی 380 کلوگرام منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 3 2024، 2:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا منشیات  سمگلنگ کی کوشش نا کام بنانے پر  پاک بحریہ  کی تعریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلوگرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی کارروائی پر پاک بحریہ کو سراہا ہے۔انہوں نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر پی این ایس یرموک کے افسروں اور اہلکاروں کو قابل ستائش قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے حکام کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس سے پہلے پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کی کامیاب کارروائی کی۔پی این ایس یرموک نے ہزاروں ڈالر مالیت کی 380 کلوگرام منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

انسداد منشیات کی یہ کارروائی پاک بحریہ کی مؤثرنگرانی کا نتیجہ ہے۔پاک بحریہ کے جنگی جہاز منشیات و انسانی سمگلنگ اور قزاقی کی روک تھام کیلئے مستقل بنیادوں پر سمندر میں اس طرح کی کارروائیوں میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

Advertisement