جی این این سوشل

پاکستان

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

پاکستان سے ریاض، دمام، القسیم جانے والے مسافر اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے، ترجمان پی آئی اے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی آئی اے کا سعودی عرب  کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو خوشخبری سنا دی، کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ریاض، دمام، القسیم جانے والے مسافر اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔

پی آئی ا ے کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے ان شہروں میں جانے والے مسافر 10 جون سے 18جون تک رعایتی ٹکٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نج کاری کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دے دی ہیں، وزیر نج کاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نج کاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پی آئی ا ے کی نج کاری کے لئے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا ہے، وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نج کاری یقینی بنائیں گے۔

دنیا

اسرائیلی فوج کا لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ، 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو  بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی ہے، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll