جی این این سوشل

علاقائی

کراچی میں نارمل اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ہماری نسل کشی ہو رہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہو گئے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں نارمل اسٹریٹ کرائم نہیں  بلکہ ہماری نسل کشی ہو رہی ہے، مصطفیٰ کمال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں نارمل اسٹریٹ کرائم نہیں ، ہماری نسل کشی ہو رہی ہے۔ہر کوئی ہتھیار لے کر دندناتا پھر رہا ہے۔ کے شہری اسلحہ رکھ کر اپنا دفاع خود کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم بڑھ رہے ہیں، کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہو گئے۔نوجوانوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔  گولڈ میڈلسٹ کو مار دیا گیا۔ اسٹریٹ کرائم کے نام پر ہماری نسل کشی کی جارہی ہے، کراچی میں صورتحال برداشت سے باہر ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہا وارداتیں تو پورے ملک میں ہورہی ہیں، موبائل فون، رقم اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں ہورہی ہیں۔ اگر جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا تو شہریوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ قانون ہاتھ میں نہیں لے رہے، ہم آج سے گلی اور محلوں میں رکاوٹیں لگانے جارہے ہیں۔ کتنے اور نوجوان مریں گے تو آپ اقدامات اٹھائیں گے؟ ریاست ،وفاق ،عدلیہ اور سب سے کہا ہے کہ ہمیں بچائیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اگر اسلحہ رکھنے کی اجازت دیں گے پھر ہم پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ ہم نے احتجاج شروع کیا تو پھر کوئی گلہ نہیں کریں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرائمز میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم لگا کر تعلیم اور روزگار کےدروازے بند کیے گئے۔ شہری علاقوں کا کوٹہ چھین کر کسی اور کو دے دیا جاتا ہے۔

پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنا دیا جس میں جج نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے،  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔

واضح رہے کہ   حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ کا متفقہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت ہو چکی ہے،تنازعات باہمی مشاورت سے حل ہونے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔پہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت ہو جاتی تو بہتر ہوتا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے لیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll