جی این این سوشل

جرم

پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

گذشتہ 03 ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 28 ہزار سے زائد چھاپے مار کر 13 ہزار 862 ملزمان گرفتارکیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب  بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ 

لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے ایک ہی دن میں 313 چھاپے مارے ، جس کے نتیجے میں ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو چرس اور 1960 لٹر شراب برآمد کر لی گئی ۔ 

گذشتہ 03 ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 28 ہزار سے زائد چھاپے  مارے گئے، جس کے نتیجہ میں منشیات فروشی میں ملوث 13 ہزار 862 ملزمان گرفتار جبکہ 13 ہزار 252  مقدمات درج کیے گئے۔ 

پچھلے تین ماہ میں کیے گئے کریک ڈاؤن کی بدولت ملزمان کے قبضہ سے 8300 کلوگرام سے زائد چرس، 40 کلو سے زائد خطرناک ترین نشہ آئس ، 145 کلو ہیروئن، 267 کلو افیون اور شراب بھی برآمد کی گئی۔ 

آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے پنجاب پولیس کو اے این ایف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم جاری کر دیا۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حکم جاری کیا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز ، ڈیلرز اور سپلائرز کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

محمد یوسف باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ کی پوسٹ میں اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے اور مجھے اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور لگن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محمد یوسف نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے چیلنجز میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے قتل میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت سنادی

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہرے قتل میں ملوث مقامی شہری احمد بن صالح بن علی آل حسن کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور متعلقہ عدالت میں کیس بھیجا گیا۔ الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایپل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کیا گیا۔ شہری نے اپنے ہم وطن ابراہیم بن محمد بن احمد الشریف اور ان کی بہن نورہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll