جی این این سوشل

پاکستان

چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے، وزیر اعظم

ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے، چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شینزین میں منعقدہ پاکستان چائنا بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کان کنی کا شعبہ 10 ٹریلین ڈالر کا ہے، فی الحال صرف 30 ملین ڈالر حاصل کیے گئے ہیں، باہمی فائدے کے لئے اس طرح کی حمایت فراہم کی جائے گی جو پہلے کبھی نہیں کی گئی تھی،پاکستان میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

شہباز شریف کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی کمپنیاں چینی ہم منصبوں کے ساتھ بیٹھیں،چین کی صنعتوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کا طریقہ تلاش کریں، شینزین کی کامیابی سے سیکھنا ہمارے لیے کافی ہے، چند دہائیاں قبل شینزین ایک چھوٹا سا ماہی گیر گاؤں تھا، آج 17 ملین افراد کی آبادی کے ساتھ اس کی جی ڈی پی تقریبا 500 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ چند دہائیاں قبل شینزین ایک چھوٹا سا ماہی گیر گاؤں تھا لیکن آج 17 ملین افراد کی آبادی کے ساتھ اس کی جی ڈی پی تقریبا 500 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شینزین کی رفتار قابل ذکر کامیابی ہے، پاکستان واپس جانا ہی ہمارے لیے اس سے سیکھنے کے لیے کافی ہے، چین کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے چین کی متحرک معاشی ترقی کو چینی عوام کی یکجہتی ان کی انتھک کوششوں اور قیادت کے آگے بڑھنے کے عزائم سے منسوب کیا۔

وزیراعظم نے بدعنوانی کے خاتمے، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں چین کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ چینی ہم منصبوں کے ساتھ بیٹھیں اور چین کی صنعتوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کا طریقہ تلاش کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل دہشت گردی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں 5 چینی باشندیں مارے گئے، اس واقعے پر انتہائی دکھ ہے، اس دن پورا پاکستان رنجیدہ تھا، وزیر اعظم نے پاکستان کے دوست، ہمسایہ اور قریبی شراکت دار کی حیثیت سے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان میں چینی بھائیوں اور بہنوں کی زندگیوں کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے دل کا رشتہ ہے،چین نے کبھی پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا،چین صرف عظیم دوست نہیں بلکہ ہمارے دلوں کے قریب ملک ہے۔

 

پاکستان

بلوچستان میں نجی گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد مزدور اغواء

موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کرکے مشینری کو نذر آتش کر دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان  میں نجی  گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد  مزدور اغواء

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق  موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔

لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی۔ نامعلوم افراد نے گزشتہ شب نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا ۔ مشینری کو آگ لگائی اور مزدوروں کو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے۔

حکام کے مطابق لیویز اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تحصیل درگ کی جانب روانہ کردی گئی، نجی کمپنی کی مشینری کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

فٹنس ٹیسٹ کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا  فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے نئے دور کا آغاز 30 ستمبر کو ہوگا، جس میں 8 سے 10 پلئیرز حصہ لیں گے۔

اس قبل ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کچھ پلئیرز حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ چند کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہونے سے قاصر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رہ جانیوالے اور ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کھلاڑیوں پر فٹنس کی بنیاد پر جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔

اس ٹیسٹ میں 2 کلومیٹر کی ڈور کے علاوہ دیگر امتحانات بھی شامل ہیں تاکہ پلئیرز کی فٹنس کی جانچ کی جاسکے۔

دوسری جانب بورڈ نے گزشتہ دنوں کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا تھا، جو کنسلٹنٹ اور ڈومیسٹک فزیوز کیساتھ ملکر پلئیرز کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں بڑے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو کے آس پاس کی وادی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے بعد اتوار کے روز درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے ایک چھت سے دوسری چھت پر کود گئے، جس سے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، عملہ اب بھی ہیلی کاپٹروں اور انفلیٹیبل کشتیوں پر امدادی کام کر رہا ہے۔

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

منگل تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے باوجود اتوار کو بارش میں کمی آئی ، حکومتی ترجمان کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

لیکن سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll