جی این این سوشل

علاقائی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں آپ بھی فوراً رجسٹریشن کرائیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں آپ بھی فوراً رجسٹریشن کرائیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر اینی شیئیٹیو کے تحت حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی، گورنر سندھ نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ 12، 13 اور 14 جولائی کو نیاز اسٹیڈیم میں آئی ٹی کے لیے ٹیسٹ ہوں گے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان اپنی رجسٹریشن فوراً کرالیں گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، ماہانہ کمانے والے ان نوجوانوں نے محض 6 ماہ کی تعلیم حاصل کی ہے، کورس کی تکمیل کے بعد یہی نوجوان انشاء اللہ 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ چند روز میں دوبارہ حیدرآباد جاؤں گا، سانحہ پریٹ آباد کے شہداء میں مخیر دوست کی طرف سے 20 لاکھ فی کس دیں گے۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرم جرم کی کارروائی مؤخر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وکیل ذوالفقار عباسی نقوی اور عمیر مجید لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکیل انتظار پنجھوتہ نے جج سے استدعا کی ملزمان کی جانب سے وکیل کی تقرری نہ ہو سکی، ہمیں وقت دیا جائے، پہلے مقدمے کی سماعت آئندہ منگل کے بعد تک ملتوی کی جائے تاکہ ملزمان اپنی پیروی کے لیے اچھے وکیل کا تقرر کرسکیں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوشن نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکیل کی جانب سے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کی جائے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت ملزمان کو وکیل مقرر کرنے کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہ دے،کل ملزمان سے ملاقات کا دن ہے،کل ہی ملزمان اپنے وکلا سے بیٹھ کر وکیل کا تقرر کر لیں۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کا اضافہ

دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس   کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا ۔


دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 164 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 221 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 34 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 6 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,360 جبکہ کم ترین سطح 81,529 پوائنٹس رہی ۔        

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی  ٹی آئی کا احتجاج :  مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،  جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

پی ٹی آئی کی جانب سے بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  جبکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ان میں فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ شامل ہیں جبکہ میانوالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll