جی این این سوشل

صحت

دکی اور سیف اللہ میں بھی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

وائرس کی تصدیق ہونے والے اضلاع کی تعداد 44 ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دکی اور سیف اللہ میں بھی  ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
دکی اور سیف اللہ میں بھی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان کے مزید 2 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

پولیووائرس بلوچستان کے 2 نئے اضلاع دکی اور قلعہ سیف اللہ میں پہنچ گیا، جس کے بعد وائرس کی تصدیق ہونے والے اضلاع کی تعداد 44 ہوگئی۔

ایک روز قبل ہی ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ اضلاع کی تعداد 42 ہوگئی تھی، جبکہ یہ دونوں شہر گزشتہ کئی سالوں سے وائرس فری تھے۔

اس کے علاوہ 4 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو رپورٹ ہوا، جس کے بعد موجودہ سال 172 نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، اس کے برعکس 2023 میں 28 اضلاع میں 126 نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق لیب حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ قومی ادارہ صحت میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدادِ پولیو میں تصدیق ہوئی ہے کہ دکی اور قلعہ سیف اللہ کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2024 میں پولیو وائرس سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 44 ہو گئی ہے، دکی، قلعہ سیف اللہ، سبی اور صوابی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،یاد رہے کہ سبی اور صوابی پہلے ہی متاثرہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہیں۔

دنیا

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی ہدایت

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل  سے کام لینے کی ہدایت

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد روس نے دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’روس خطے کے تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور روس کسی بھی ایسی کارروائی کی مذمت کرتا ہے جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’’یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک منظرنامے کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم ہم رابطے جاری رکھیں گے اور ہمارا تمام فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے۔ساتھ ہی ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا ’’اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا‘‘۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد گذشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی  ٹی آئی کا احتجاج :  مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،  جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

پی ٹی آئی کی جانب سے بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  جبکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ان میں فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ شامل ہیں جبکہ میانوالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل  کی جانب سے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر اس لیے پابندی عائد کی جارہی ہے کیونکہ وہ انہوں نے ایران کے میزائل حملوں کی واضح طور پر مذمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزتہ روز  ایران کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازع اور کشیدگی مزید پھیلنے کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll