پاکستان
اڈیالہ جیل سے عمران خان کے سیل کی تصاویر جاری، پی ٹی آئی کے اعتراضات
پی ٹی آئی فالورز نے لکھا کہ یہ وہ کوٹھڑی ہے جہاں شاہانہ زندگی ترک کر کے ملک کی خاطر جدوجہد کرنے اور وطن عزیز کا نام روشن کرنے والے ملک کے مقبول ترین لیڈر کر رکھا گیا ہے
اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی تصاویر جاری کردی گئیں ۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دی گئی سہولیات دکھائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا تھا کہ جیل میں ان کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ، جس پر وفاقی حکومت نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی اندرونی تصاویر جاری کر دیں۔
حالیہ جاری کردہ تصاویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کو ان کے سیل میں ایک میٹریس، ایک ائیر کولر، ایک ایل ای ڈی اور ڈرائی فروٹس سمیت بیٹھنے کے لیے کرسی اور اسٹڈی ٹیبل دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے اس راہداری کی تصاویر بھی جاری کر دیں جو چیئر مین پی ٹی آئی کو چہل قدمی کے لیے دی گئی ہے۔
حکومت نے یہ تمام تصاویر بطور دستاویزات عدالت میں جمع کروادیں۔ حکومت نے مؤقف اپنایا کہ اگر عدالت چاہے تو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے بیان کی روشنی میں کمیشن بھی قائم کر سکتی ہے، تاکہ فراہم کردہ سہولیات کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے ان سہولیات کو ناکافی قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ یہ وہ چھوٹا سا کمرہ ہے جسے حکومتی ارکان وی آئی پی گردانتے ہیں۔
پی ٹی آئی فالورز نے لکھا کہ یہ وہ کوٹھڑی ہے جہاں شاہانہ زندگی ترک کر کے ملک کی خاطر جدوجہد کرنے اور وطن عزیز کا نام روشن کرنے والے ملک کے مقبول ترین لیڈر کر رکھا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس سے قبل گرفتار سیاسی لیڈران کو جیلوں میں بھی فائیو اسٹار ہوٹلوں جیسی سہولیات دی گئیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو محض چھوٹا سا کمرہ دیا گیا ہے۔
تجارت
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، آج بھی مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے کلو ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کا گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
اس دوران وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
علاقائی
پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نےمعاشرہ میں خواجہ سراوں میں سماجی تبدیلی اور انکی معاشی شمولیت میں شامل کرنے کے لیے ' وزیر اعلی ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا کر دیا
پی ایس ڈی ایف نے وزیر اعلیٰ ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجراء کر دیا
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نےمعاشرہ میں خواجہ سراوں میں سماجی تبدیلی اور انکی معاشی شمولیت میں شامل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کے ایک اہم اقدام کے طور پر' وزیر اعلی ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا کر دیا ہے۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو چھوٹے سستے قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر انکا ایسے جامع ہنرمندی کی طرف لیکر جانا سے جس سے انکی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے، پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کی تعداد تقریبا چالیس لاکھ سے زیادہ ہے لیکن نادرا ریکارڈ میں صرف بیس ہزار خواجہ سرا رجسٹرڈ ہیں جو انکی جانب عدم توجہی کی واضح مثال ہے۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر خواجہ سرا جس کے نتیجے میں رسمی تعلیم، ہنر کی تربیت اور روزگار کے مواقع سے محروم رہ جاتےہیں ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ان مسائل کی نشاندہی ہونے پر خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاکہ ان کوباضابطہ تعلیم اور تربیت کے ساتھ مارکیٹ میں رائج ہنرمندی کے ایسے کورسز بھی کروائے جائیں جن سے انکی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔ اس پروگرام میں بائیس سو خواجہ سرا کو ہنر مند بنانا اور انہیں ملازمت کے دوران تربیت فراہم کرنا ہے جس کے نتیجے میں انکو روزگار کے حقیقی مواقع میسر ہوں۔
اس پروگرام میں خواجہ سرا سے متعلقہ مارکیٹ میں رائج ایسی مہارتیں بشمول پرفارمنگ آرٹس، بیوٹی سروسز، ڈومیسٹک ٹیلرنگ، کلنری آرٹس اور آئی ٹی میں مہارت کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یہ فنی تربیت میں خواجہ سراوں کے گرو اور چیلوں کو بطور استاد شامل کیا گیا ہے۔ یہ امر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تربیت نہ صرف جامع ہے بلکہ ثقافتی طور پر بھی حساس اور ہمدرد ہے تاکہ خواجہ سراوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ وقف شدہ کلاس رومز کو سوچ سمجھ کر خواجہ سرا کمیونٹی کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
خواجہ سراوں کی مالی معاونت اس پروگرام کا انتہائی اہم جز ہے جس کے ذریعے تربیت یافتہ خواجہ سراوں کو اوزاروں کی فراہمی کے لیے چھوٹے رعایتی قرضے فراہم کیے جائے گے جس سے انکے کاروبار اور ملازمتوں کی حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔ مزید برآں، اس پروگرام میں خواجہ سراؤں کو نادرا کے ساتھ رجسٹریشن اور دستاویزات میں مدد فراہم کی جائے گی اور سماجی اور مالی شمولیت میں اضافہ کرے گا۔
پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے کہا کے ادارہ اس پروگرام کو شروع کرنے پر بہت پرجوش ہے کیونکہ یہ پروگرام پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کمیونٹی کی سماجی شمولیت اور انکو معاشرہ میں بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ یہ پروگرام یہ ایک مساوی اور جامع معاشرے کے حصول میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی