پاکستان
مئی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات موصول
2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 15.3 فیصد اضافہ اور سال بسال بنیاد پر 54.2 فیصد اضافہ ہوا
مئی 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ مالیت کی ترسیلات موصول ہوئیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے مئی 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 15.3 فیصد اضافہ اور سال بسال بنیاد پر 54.2 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی2024ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی، مالی سال 24ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 27.1 ارب ڈالر کی رقم آئی جو گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں سے 7.7 فیصد زیادہ ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق مئی 2024ء کے دوران زیادہ تر ترسیلاتِ زر سعودی عرب (819.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (668.5ملین ڈالر)، برطانیہ (473.2 ملین ڈالر)، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (359.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔
جرم
مالاکنڈ: راستے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
واقعہ ہمسایوں کے مابین راستے کے تنازعہ پر پیش آیا،پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں راستے کے تنازعہ پر تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہمسایوں کے مابین راستے کے تنازعہ پر پیش آیا جو کہ دونوں فریقین کے درمیان ایک سال سے جاری تھا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
کھیل
ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی
انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے ای کے پلیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کر لی۔
ورلڈ اسنوکر کے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو شکست دی، محمد آصف نے اماراتی پلیئر کے خلاف مقابلہ 1-4 کے اسکور سے جیتا۔
میچ کے پہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے شاندار کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتے، محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔
محمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے۔
واضح رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں۔
مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔
پاکستان
ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے ملاقاتیں کریں گے
ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آبا پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر افغانستان اور مغربی ایشیا کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نےاستقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت بھی کریں گے۔
یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔
خیال رہے کہ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد سید عباس عراقچی کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید