جی این این سوشل

کھیل

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید

بھارتی سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے پاکستان بمقابلہ امریکہ پر اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دوران میچ کیسے فیصلے لیے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی سابق کرکٹر نے امریکہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی حکمت عملی کو مبہم قرار دے دیا۔ 

بھارتی سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے پاکستان بمقابلہ امریکہ پر اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دوران میچ کیسے فیصلے لیے۔ 
یوراج سنگھ نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر سپر اوور میں ایک بائیں ہاتھ کا گیند باز اوور کروا رہا تھا تو کھیلنے کے لیے فخر زمان کو سامنے آنا چا ہیے تھا، کیوں کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کے ناطے فخر زمان کے لیے ہٹ لگانا زیادہ آسان تھا۔ 

تاہم انہوں نے امریکی ٹیم اور کپتان کو میچ کے دوران بہترین فیصلے لینے پر داد کا مستحق قرار دیا۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے بہترین حکمت عملی سے کام لینا ہوگا، مگر ساتھ ہی انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں بھارت نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، جس کے بعد بھارت کو ہرانا اتنا بھی آسان نہیں ہے۔

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:محمد آصف سیمی فائنل میں  پہنچ گئے

کوارٹر فائنل میں پاکستان کے  محمد آصف نے  متحدہ عرب امارات  کے محمد شہاب کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:محمد آصف سیمی فائنل میں  پہنچ گئے

انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن  کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے  ای کے پلیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کر لی۔

 ورلڈ اسنوکر کے  کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے  محمد آصف نے  متحدہ عرب امارات  کے محمد شہاب کو شکست دی،  محمد آصف نے اماراتی پلیئر کے خلاف مقابلہ 1-4 کے اسکور سے جیتا۔

 میچ کے پہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے شاندار  کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتے، محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔

محمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے۔

واضح  رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں۔

مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ نئی قیمت500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے کم ہوگئے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار798 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2736 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 10 گرام سونا 600 روپے اور فی تولہ 700 سونا روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے اور فی تولہ 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان

سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان

امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔

سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll