ٹیکنالوجی

حکومت نے طلباء کیلئے نئی لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان  کردیا

چیئر مین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے مزید بتایا کہ آئندہ 2 سے 3 دن کے دوران لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے فیصلوں پر مزید پیش رفت کی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر جون 7 2024، 7:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت  نے  طلباء کیلئے  نئی لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان  کردیا

اسلام آباد: چیئر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے میڈیا سے بات چیت کے دوران اعلان کیا کہ حکومت آئندہ سال ''لیپ ٹاپ سکیم فار آل'' سکیم کا اجراء کرکے تمام طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے جا رہی ہے ۔ 
چیئر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام  نے بتایا کہ نئی سکیم کے تحت طلباء کو بلا سود بینکوں سے لیپ ٹاپس مہیا کیے جائیں گے ، ''لیپ ٹاپ فارآل'' سکیم کے تحت طلباء کو بلا سود قرضوں پرلیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے،  انہوں نے مزید بتا یا کہ یہ اقدام طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ 
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے مؤقف اختیار کیا کہ پچھلے سال ہماری عبوری حکومت تھی جس کی وجہ سے طلباء کو لیپ ٹاپس نہیں دیے گئے۔ اب کی بار حکومت کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا سامنا ہے، مگر حکومت اس سال بجٹ میں لیپ ٹاپ سکیم کو بھی  شامل کرے گی۔ 
چیئر مین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے مزید بتایا کہ آئندہ 2 سے 3 دن کے دوران لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے فیصلوں پر مزید پیش رفت کی جائے گی۔