پیپلزپارٹی ایم این اے کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ، فردوس عاشق اعوان کا بیان سامنے آگیا
لاہور: و زیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان نجی چینل کے پروگرام میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق و زیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان نجی چینل کے پروگرام میں شدید جھگڑا ہوا ، دونوں سیاسی رہنماؤں کی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی ہے ، جس میں دونوں سیاستدان ہاتھا پائی کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے دونوں کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا بعدازاں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نجی چینل کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل نے نہ صرف فحش زبان استعمال کی ، بلکہ وقفے کے دوران ان کے اور ان کے مرحوم والد کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایم این اے نے انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں ، مندوخیل کے اس رویےکے باعث وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی شومیں قادرمندوخیل کیساتھ ہونیوالی بحث میں تصویر کاایک رخ دکھایاگیا، قادرمندوخیل کی گالیوں کوویڈیوکاحصہ نہ بناکریکطرفہ پروپیگنڈاکیاجارہاہے،ایسےبدتہذیب افرادکاسیاست اوراخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ قادرمندوخیل کےرویے،عمل کیخلاف جلدقانونی چارہ جوئی کی جائیگی، انہوں نے نجی ٹی وی سےدرخواست کرتے ہوئے کہاکہ معاملےکی مکمل ویڈیوسامنےلائیں۔
ٹاک شو کے دوران پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی جانب دھمکیاں دی گئیں۔ قادر مندوخیل نے بدزبانی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنے دفاع میں مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا! قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ pic.twitter.com/7AbDNMaHV0
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 9, 2021
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 12 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 12 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 11 گھنٹے قبل
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 9 گھنٹے قبل
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 9 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 7 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 7 گھنٹے قبل
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 12 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 9 گھنٹے قبل