جی این این سوشل

پاکستان

دباؤکے باوجود بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں : شاہ محمود قریشی

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ ہم پر بہت دباؤ تھا کہ بجلی کے نرخ اور ٹیرف بڑھایا جائے اس کے باوجود وزیراعظم نے قیمتیں نہیں بڑھائیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دباؤکے باوجود بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں : شاہ محمود قریشی
دباؤکے باوجود بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں : شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ پر اپوزیشن اپنا نقطہ نظر پیش کرے ، ہم ضرور سنیں گے ، پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا علیحدہ بجٹ رکھا جائے گا ،  ضلع ملتان کیلئے ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے ،   رواں ماہ کے آخری ہفتہ ملتان کی انتظامیہ کیساتھ میٹنگ کروں گا۔ روپیہ ، اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ میں استحکام آیا ہے ،اس بجٹ میں ہمارا فوکس اکنامک گروتھ ہے ،12ایکڑ سے کم کے کاشتکار کیلئے بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اکنامک گروتھ سے غربت اور بےروزگاری کے مسائل حل ہوں گے ،زراعت اور انڈسٹریز کیلئے مراعات دی ہیں ،حکومت کی توجہ معاشی گروتھ پر ہے، 4فیصد گروتھ کی توقع کر رہے ہیں ۔

  انہوں نے کہاکہ  کورونا چیلنجز کے باوجود ریکوری ہورہی ہے ،گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ،مکئی ، گنے اور چاول کی پیداوار میں بھی بے پناہ کامیابی ہوئی ہے ،کپاس میں ہمیں دقت  آئی جس کی وجہ سے اپنا ٹارگٹ پورا نہ کر سکے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  ہم پر بہت پریشر تھا کہ بجلی کے نرخ اور ٹیرف بڑھایا جائے ،وزیر اعظم نے بہت گفت  وشنید کے بعد فیصلہ کیا کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی ،ہم نے پٹرولیم کی قیمتوں کو مستحکم رکھا ہے اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں صنعتی شعبے کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں ،زراعت کی ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے ، ملکی تاریخ میں پہلی بات ترسیلات زر 29 ارب کو چھوئی ہیں ، زراعت کا شعبہ منفی سے مثبت اعشاریے میں آچکا ہے ،ہماری پر کیپٹا انکم میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے ،ہم نے قیمتوں میں ٹھہراؤ لانا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا ، ہمارا روپیہ جو دن بہ دن  گر رہا تھا اس میں ٹھہراؤ اور بہتری آئی ہے ، انڈسٹریل سیکٹر ترقی کرے گا ،  ہم اپنے روڈ انفراسٹکچر میں بہتری لا رہے ہیں ،ملتان تا سکھر موٹروے بن گئی ہے ، سکھر سے حیدرآباد کیلئے ہم نے رقم اس بجٹ میں مختص کی ہے ، یہ ٹکڑا مکمل ہونے سے پشاور سے کراچی تک موٹروے مکمل ہو جائے گی۔وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ سیالکوٹ سے کھاریاں موٹروے کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ، کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے ،کراچی سرکلر ریلوے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے ، کراچی کیلئے ایک خاص پیکج رکھا ہے ، پانی کےصوبوں کیلئے وفاقی بجٹ سے 91 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے  پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پیسارسکی  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ترقیاتی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے جس کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے پولینڈ کی تیل و گیس کمپنی سندھ میں کام کررہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll