پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی منسوخ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی


پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کے این او سی منسوخ کرنے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی منسوخ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کے این او سی کی منسوخی پر پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل



