Advertisement

یورو کپ : فرانس اور سپین نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

یورو 2024ء کے کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے دن سپین نے میزبان ملک جرمنی جبکہ فرانس نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 6th 2024, 4:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورو کپ : فرانس اور سپین نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

یورپیئن چمپئن شپ (یورو) 2024ء کے کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے دن سپین نے میزبان ملک جرمنی جبکہ فرانس نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

رات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسپین اور جرمنی آمنے سامنے آئے جس میں میچ کے ابتدائی 4 منٹ میں اسپین کو سبسٹی ٹیوٹ کرنا پڑا، اپنا آخری بین الاقوامی فٹبال میچ کھیلنے والے جرمن کھلاڑی ٹونی کروز نے اسپین کے نوجوان اور کلیدی مڈفیلڈر پیڈری کو انجرڈ کردیا جس کے باعث اسپین کو تبدیلی کرنا پڑی اور متبادل آنے والے کھلاڑی اولمو نے گول اسکور کرکے اسپین کو برتری دلوائی۔

مقررہ وقت ختم ہونے کے قریب اسپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی لیکن جرمنی کے ورٹز نے 89ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا، ایکسٹرا ٹائم کے آخری منٹ میں اسپین کے مرینو نے شاندار ہیڈر گول اسکور کرکے 1-2 سے جرمنی کو شکست دی۔

یہ یورو کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب میزبان ملک کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہوا۔

ٹونی کروز کا ریٹائرمنٹ سے قبل ریال میڈریڈ کے ساتھ چیمپیئنز لیگ ٹرافی جیتنے کا عزم تو پورا ہوا لیکن وہ اپنے ملک جرمنی کو یورو جتوانے میں ناکام رہے اور یوں یہ کوارٹر فائنل میچ ان کے فٹبال کریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

دوسرا میچ پرتگال اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا جس میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول اسکور نہیں کر پائیں اور ایکسٹرا ٹائم کھیلنے کے باوجود گول اسکور نہیں ہوسکا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس نے پرتگال کو 3-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جس کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا یورو کا سفر تمام ہوا۔

Advertisement
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے

سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے

  • 7 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

  • 14 گھنٹے قبل
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

  • 15 گھنٹے قبل
دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

  • 16 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار

  • 17 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

  • 7 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم

  • 16 گھنٹے قبل
بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

  • 12 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم

  • 15 گھنٹے قبل
معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement