پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیدواری کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
ملکی وغیرملکی پیٹرولیم،گیس کی تلاش،پیداواری شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا


پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں 3 سال کے دوران 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں پیٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں آئندہ تین سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملکی وغیرملکی پیٹرولیم،گیس کی تلاش،پیداواری شعبے سے تعلق رکھنے والے وفد نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سرمایہ کاروں کے وفد کا کہنا تھا کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سے اس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں، مشاورتی عمل کاحصہ بنانے اور مسائل سننے،ان کاحل ڈھونڈنے پر وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں۔
شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ آئندہ 3 سالوں میں پیٹرولیم، گیس کی تلاش کیلئے 240جگہ کھدائی کی جائے گی، وزیراعظم نے پیٹرولیم، گیس کی تلاش وپیداواری کمپنیوں کوآف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دے دی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تیل اورگیس کی درآمدپرہرسال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، پاکستان میں مقامی سطح پر تیل،گیس کے ذخائر کی تلاش اولین ترجیح ہے، مقامی ذخائرکی پیداوار سے پاکستان کاقیمتی زرمبادلہ بچے گا اور عام آدمی کے لئے ایندھن اورگیس سستی ہوگی۔

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 8 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 9 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 10 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 4 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 4 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 6 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 9 گھنٹے قبل