مولانا عبدالخبیر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے


محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔
وفاقی وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوگا۔
مولانا عبدالخبیر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، زونل کمیٹیاں شہادتیں موصول کر کے اسے مرکزی کمیٹی تک پہنچائیں گی۔
محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم اتوار کو ہو گی اور نہ نظر آنے کی صورت میں یکم محرم بروز پیر آٹھ جولائی کو ہوگی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں یکم محرم اتوار کو ہونے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آج چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے اس لحاظ سے یکم محرم بروز پیر ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



