جی این این سوشل

پاکستان

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، 1ہزار 239نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 56 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 239نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، 1ہزار 239نئے کیسز رپورٹ
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، 1ہزار 239نئے کیسز رپورٹ

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید56فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار689ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41ہزار 170ہو گئی ہے ۔

 

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ43ہزار 926 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 501افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

 

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 27ہزار 604ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 236افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 35ہزار877ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4216افراد چل بسے۔

 

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 26ہزار201کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 294مریض چل بسے ۔

 

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد82 ہزار099جبکہ اموات کی تعداد771تک جاپہنچی ۔

 

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 707افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ108افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار756ہوچکی ہے جبکہ 563افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 1610فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ77 ہزار191مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، سربراہ پاک فوج کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر ٹرولز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کورد کریں اور ملکی استحکام پر مرکوز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستانی نژاد اسکاٹش وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن  کا  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان

حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی نژاد اسکاٹش وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن  کا  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن  نے  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کابتانا ہے کہ  حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونےکی صورت میں پریزائیڈنگ افسر  ووٹ کاسٹ کرےگا، روایتی طور پر  پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستانی نژادنحمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے، انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll