Advertisement
پاکستان

پاکستان کی قابض بھارتی افواج کی جانب سے 3 معصوم کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بارہ مولا میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے مذید 3 معصوم کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 13th 2021, 2:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ    بھارتی قابض افواج  نے کورونا کے باوجود نام نہاد تلاشی آپریشن میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی وارداتیں تیز کر دی ہیں  رواں سال 55 سے زائد کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے شہید کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  بھارت جان لےکسی بھی طرح کا جبر اور تشدد کشمیری عوام کے جذبہ حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا ، پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کیے ہوئے ہے، بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری عوام کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

Advertisement