پشاور: شدید گرمی کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے پرائمری اور مڈل اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت تک کہ اوقات صبح 7 بجے سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کا مزید کہناہے کہ جہاں درجہ حرارت کم ہوگا وہاں اوقات معمول کے مطابق ہوں گے تاہم گریڈ 9 سے گریڈ 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان ہوگا۔
ملک بھر میں جاری غیرمعمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے بھی اوقات کار کم کردیے گئےہیں۔
تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتے کو کھلیں گے۔
قبل ازیں پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے تھے۔
دوسری جانب سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکولوں میں چھوٹی کلاسز کے کھولنے سے متعلق ٹوئٹ کیا گیا ہے ۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائیں گی۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اسکولوں کے سارے عملے کو ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔
اس سے قبل سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں تعلیمی اداروں کو پہلی سے آٹھویں تک کھولنے اور میٹرک، انٹر کے امتحانات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تعلیمی ادارے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں بند کیے گئے تھے جبکہ تدریسی عمل آن لائن کلاسز کے ذریعے جاری تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل



