Advertisement
پاکستان

9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو فاشزم مزید پھیلے گی ، ترجمان پاک فوج

خوارج اور ڈیجیٹل دہشت گردی دونوں کا ٹارگٹ فوج ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jul 22nd 2024, 4:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو فاشزم مزید پھیلے گی ، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی پر کہا گیا کہ حملے ہو رہے تھے تو فوج کہا تھی، روکا کیوں نہیں، 9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو فاشزم مزید پھیلے کی، امن و امان کی صورتحال قابو کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے فوج کی نہیں،۔خوارج اور ڈیجیٹل دہشت گردی دونوں کا ٹارگٹ فوج ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی کو قانوں اور مانیٹرنگ سے روکنا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بعض اہم امور پر افواج کا مؤقف واضح کرنا ہے، جیسا کہ علم میں ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈا، جھوٹ، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور ان سے منسوب من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس لیے ان معاملات پر بات کرنا ضروری ہے۔ 

انہوں  نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے ہمہ گیر اور منظم مہم ہے، یہ ملٹری آپریشن نہیں ،  22جون کو عزم استحکام آپریشن پر ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں متعلقہ وزرا، وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 22جون کو اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری ہوتا ہے، ایپکس کمیٹی نے 2021کے نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان میں پیشرفت کاجائزہ لیا، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول اور ملٹری افسران بھی شریک تھے، اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی میں ماضی میں کیے گئے آپریشنز کا موازنہ کیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی اتفاق رائے سے کاؤنٹر ٹیررازم  مہم شروع کی جائے، ایک بیانیہ بنایا گیا کہ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں، یہ قومی بقا کا ایشو ہے جس کو مذاق بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کو عزم استحکام کے نام سے منظم کیا جائے گا، اعلامیہ میں لکھا گیا کہ ایک قومی دھارے کے تحت اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا، یہ قومی وحدت کا معاملہ ہے اس کو بھی سیاست کی نذر کیا جاتا ہے،  کیوں ایک مافیا، سیاسی مافیا اور غیرقانونی مافیا کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا اس کو ہم نے ہونے نہیں دینا، یہ سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں ، عزم استحکام سے متعلق 24 جون کو وزیرِ اعظم آفس سے ایک بیان جاری کیا گیا، عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں، اس کو متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے؟ ایک مضبوط لابی ہے جو چاہتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے اغراض ومقاصد پورے نہ ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا ایک مقصد دہشتگردوں اور کرمنل مافیا کے رابطے کو بریک کرنا ہے ، کاؤنٹر ٹیررازم کی مد میں اس سال سکیورٹی فورسز نے مجموعی طور پر اب تک 22 ہزار 409 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، اس دوران 398 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے روزانہ 112 سے زائد آپریشن افواج پاکستان، پولیس، انٹیلیجنس ایجنسی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انجام دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس کے دوران انتہائی مطلوب 31 دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، رواں سال 137 افسر اور جوانوں نے ان آپریشن میں جام شہادت نوش کیا، پوری قوم ان بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے قیمتی جانیں ملک کے  امن و سلامتی پر قربان کی ہیں۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ ہم ہر گھنٹے میں 4سے 5انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کررہے ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہے، خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کے 537فیلڈ آپریٹر ہیں ، 2014سے سنتے آرہے ہیں کہ مدارس کو ریگولرائزڈ کرنا ہے، 50فیصد سے زیادہ مدارس کا پتہ ہی نہیں کہ کون چلا رہا ہے، 16 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، اب بھی 50 فیصد مدارس رجسٹرڈ نہیں، کیا یہ فوج نے کرنا ہے؟ ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اینٹی ٹیررایسٹ کورٹ بنائے گئے، نیکٹا کے مطابق کے پی میں اے ٹی سی کورٹس 13 اور بلوچستان میں 9 ہیں۔

Advertisement
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز

القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز

  • 10 hours ago
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار

سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار

  • 7 hours ago
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

  • 9 hours ago
حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع

حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع

  • 8 hours ago
کرم قافلے پر حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک

کرم قافلے پر حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک

  • 9 hours ago
190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی  اوراہلیہ  بشریٰ بی بی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری

190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری

  • 11 hours ago
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

  • 6 hours ago
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

  • 7 hours ago
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 11 hours ago
ملتان ٹیسٹ: پہلا دن کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز

ملتان ٹیسٹ: پہلا دن کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز

  • 10 hours ago
 رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

 رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

  • 5 hours ago
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل

  • 10 hours ago
Advertisement