جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

فی تولہ سونےکی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار  روپےکی ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار  روپےکی ہوگئی اس کے علاوہ دس گرام سونےکے بھاؤ 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے پرہوگئے۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے بڑھ کر 2920 روپےفی تولہ ہوگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 2 ڈالر بڑھ کر 2402 ڈالر ہوگئے

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 2402ڈالر فی اونس ہو گئی۔

 

دنیا

آسٹریلیا میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کا تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

مویشیوں کے فارم پر استعمال ہونے والے 2 ہیلی کاپٹرز ٹیک آف کے فوری بعد آپس ٹکرا کر گر گئے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کا تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا کی ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے علاقے کمبرلے میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا پولیس فورس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاست کے کمبرلے نامی علاقے کے ایک چھوٹے سے قصبے کیمبلین میں ماؤنٹ اینڈرسن اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مویشیوں کے فارم پر استعمال ہونے والے 2 ہیلی کاپٹرز ٹیک آف کے فوری بعد آپس ٹکرا کر گر گئے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔ پائلٹس کی عمریں 29 اور 30 سال تھیں ۔

پولیس کے مطابق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اس واقعے کی ٹرانسپورٹ سیفٹی کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جرمنی واقعہ،وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے حرمت پرچم مہم کا آغاز

وفاقی وزرانے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی واقعہ،وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے حرمت پرچم مہم کا آغاز

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز، وفاقی وزراءنے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

وفاقی وزرانے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا سردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا نے بھی قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ”چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام“ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی۔ اسی طرح ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور ”پاکستان زندہ باد“ کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی کارکن، صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر، کسان، مزدور، طالب علم، کاروباری حضرات، بیرون ملک محب وطن پاکستانی اور پاکستانی نوجوان ”حرمت پرچم مہم“ کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے، پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے، ”حرمت پرچم“ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے، حرمت پرچم قومی ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔ 
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزرا کی ”حرمت پرچم“ مہم کو خوب پذیرائی  مل رہی  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت صوبے میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہو گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے ک پاکستان تحریک انصاف نے 26 جولائی بروز جمعہ کو ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll