Advertisement
پاکستان

ماہانہ اُجرت کم ازکم 25ہزارروپے ، سندھ حکومت نے 14کھرب 77ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021کیلئے صوبے کا 1477.903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ مالی سال 22-2021کیلئے صوبائی بجٹ میں 19.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 16th 2021, 7:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی صدارت میں آدھے گھنٹے کی تاخیرسےشروع ہوا ،  وزیراعلی ٰ سندھ  مالی سال 2021-22 کابجٹ پیش  کررہے ہیں ، اس دوران اپوزیشن کا شورشرابہ جاری ہے ۔ایوان میں سیٹیاں اور زبردست نعرے بازی ہورہی ہے جبکہ وزیراعلی سندھ انگریزی میں تقریر کررہے  ہیں ۔

  وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ  میں کوئی  نیا ٹیکس تجویز نہیں   کر رہے ہیں  ، بجٹ کا حجم 14 کھرب 77 ارب روپے کے لگ بھگ  رکھا گیا ہے  جو کہ    مالی سال 22-2021کیلئے صوبائی بجٹ میں 19.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آج سندھ اسمبلی میں 1477.903 ارب روپے کا خسارے کا بجٹ پیش کیا  ہے ، اور  خسارے کا تخمینہ 25.738 ارب روپے لگایا گیا  ہے ۔   آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے اس صوبے کی کل تخمینہ 1452.168 ارب روپے  ہے۔  آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے صوبے کی اپنی وصولیاں 329.319 ارب روپے متوقع ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آئندہ  مالی سال 22-2021 کیلئے اس صوبے کے متواتر اخراجات 1089.372 ارب روپے ہیں جبکہ  آئندہ مالی سال میں صوبے کے ترقیاتی اخراجات 329.033 ارب روپے متوقع ہیں، رواں  مالی سال کے مقابلہ میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں 41.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیراعلی ٰ سندھ نے کہاکہ مالی سال 2021-22 میں صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،  اور کم سے کم اجرت 17500 روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کردی گئی ہے۔مجموعی تنخواہوں اور کم سے کم اجرت یعنی 25000 روپے کے درمیانی فرق کو ختم کرنے کیلئے سندھ حکومت ملازمین کیلئے (ماسوائے پولیس کانسٹیبلز، گریڈ 01 سے گریڈ 05 تک) ذاتی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے۔

بجٹ میں زراعت کے شعبے کی بحالی کیلئے 3.00 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے 16.00 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ  آئی ٹی سیکٹر کی بحالی کیلئے 1.70 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔  وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ  بجٹ میں  صوبائی اے ڈی پی کیلئے 222.500 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں  ،  جبکہ  صوبائی اے ڈی پی میں 43.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ صحت کی خدمات کیلئے مختص شدہ 172.08 ارب رکھے گئے ہیں جبکہ  صحت کی خدمات کیلئے بجٹ میں 29.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے،  صوبے میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے 24.73 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس مختص میں ہیلتھ رسک الاؤنس بھی شامل ہے۔

آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے مستحق افراد کی معاونت اور معیشت کی بحالی کے سلسلے میں 30.90 ارب روپے کے غریب افراد کے سماجی  تحفظ اور معاشی استحکام پیکیج کو دوبارہ بجٹ میں رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایس ایم ایز کے توسط سے صنعتی ترقی کیلئے 3 ارب روپے ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی معاونت کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے  119.97 ارب روپے ، بلدیات کے بجٹ میں 31.3 فیصد اضافہ کرکے 10.48 ارب روپے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی کونسلز کے فنڈز کیلئے   82.00 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 25.500 ارب روپے رکھے گئے ہیں، آئندہ مالی سال 22-2021میں محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 18.61 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال 22-2021میں محکمہ وومین ڈیولپمنٹ کیلئے مختص شدہ رقم کو 64.1 فیصد اضافے کے ساتھ 571.97 ملین روپے کردی گئی ہے، ورکس اینڈ سروسز کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مراد  علی شاہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ ہماری کامیابیوں کی تعمیر ہماری پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ ہم نے صحت کے شعبہ کی توسیع اور پھیلاؤ کیلئے ایک مفصل لائحہ عمل پر کام کیا۔ اگلے مالی سال میں ہم مزید کار گزاریاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی زندگی میں تعلیم سب سے زیادہ اہم اور واحد عنصر ہے۔ سندھ حکومت سب کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، تعلیم کیلئے بجٹ 277.5 بلین روپے تجویز کیا ہے۔یہ  رسمی تعلیم بہت اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے کے ذریعے تقریباً4ملین بچوں کو جو کہ وسائل  کی کمی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے سے قاصر ہیں۔ سندھ حکومت آئندہ مالی سال میں ترقیاتی امور کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے اور بجٹ میں ا صوبائی اے ڈی پی کیلئے 222.500 ارب روپے مختص کئے گئے  ہیں ۔ 

Advertisement
وزیراعظم کی قطری وزیر ِمملکت سے ملاقات، تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم کی قطری وزیر ِمملکت سے ملاقات، تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار

  • 18 hours ago
ہیری بروک کی شاندار اسنچری، انگلینڈنے پاکستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ہیری بروک کی شاندار اسنچری، انگلینڈنے پاکستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • 12 hours ago
 بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی بہن نورین نیازی نالے میں گر گئیں

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نالے میں گر گئیں

  • 19 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال

  • 12 hours ago
وزیراعظم سے قطری نائب وزیراعظم اور وزیر فاع کی ملاقات،اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

وزیراعظم سے قطری نائب وزیراعظم اور وزیر فاع کی ملاقات،اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

  • 14 hours ago
سپر ایٹ:صاحبزادہ فرحان کی ذمہ دارنہ بیٹنگ، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف

سپر ایٹ:صاحبزادہ فرحان کی ذمہ دارنہ بیٹنگ، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف

  • 14 hours ago
بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور

  • 19 hours ago
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی

بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی

  • 20 hours ago
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا

  • 19 hours ago
آنکھوں کا طبی معائنہ ،بانی پی ٹی آئی پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

آنکھوں کا طبی معائنہ ،بانی پی ٹی آئی پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

  • 14 hours ago
ایرانی ہیلی کاپٹر فروٹ مارکیٹ پر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ اور2 تاجر جاں بحق

ایرانی ہیلی کاپٹر فروٹ مارکیٹ پر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ اور2 تاجر جاں بحق

  • 14 hours ago
صارفین کیلئے اچھی خبر، واٹس ایپ نے  شیڈولڈ میسج   کا فیچر متعارف  کرانے کا اعلان کر دیا

صارفین کیلئے اچھی خبر، واٹس ایپ نے شیڈولڈ میسج کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

  • 19 hours ago
Advertisement