کوشش ہے اگلے ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہو ، فواد چودھری
اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اگلے ضمنی انتخابات میں الیکٹرونک مشین استعمال ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خواہشات کے مطابق ٹیکنالوجی آچکی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اگلے ضمنی انتخابات میں الیکٹرونک مشین استعمال ہوگی۔وزارت پارلیمانی امور نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ اس ضمن میں قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے اور اب سے سینیٹ بھجوا دیا گیا ہے اور نادرا کے سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جاچکی ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے بعد ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کے معاملے کو آگے بڑھا رہے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے سیاسی نظام کا اہم جزو تصور کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں ای ووٹنگ کا حق لازمی دیا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے بہت حیرت ہوئی احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے مسائل کا علم نہیں ہے، جن کی پوری قیادت لندن بیٹھی ہوئی ہے اور وہاں تمام جائیدادیں ہیں، مسلم لیگ ن آج کی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے ،جو ایسٹ انڈیاکمپنی نے ہندوستان کے ساتھ کیا وہ ن لیگ نے پاکستان کے ساتھ کیا، یہاں منتیں کر کے باہر گئے کہ بیمار ہوں اور وہاں بیٹھ کر پولو دیکھ رہے ہیں، نوازشریف کے بچے کہتے ہیں پاکستان کا قانون ان پر لاگو نہیں ہوتا۔
وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاق سے صوبوں کو اربوں روپے جاتے ہیں وہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونا ہوتا ہے، لیکن سوال ہے کہ وہ پیسہ ترقیاتی کاموں پر کہاں خرچ ہو رہا ہے، جو پیسہ صوبے کو دیا جاتا ہے کہ اس کی بہت منظم طریقے سے دبئی، برطانیہ اور فرانس میں لانڈرنگ کی جاتی ہے، یہ پیسہ پاکستان کے عوام کا ہے اور اس کے بارے میں جاننا عوام کا حق ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے فنڈز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کا طریقہ لایا جائے گا، اس کا میکانزم وفاق اور چاروں صوبوں میں ہوگا اور صوبے، وفاق کے پیسوں سے جو منصوبے کر رہے ہیں ان پر بھی تھرڈ پارٹی میکانزم کا اطلاق کیا جائے گا تاکہ ہم عوام کو بتا سکیں کہ یہ تمام پیسہ کہاں جارہا ہے اور اس میں شفافیت لائی جاسکے۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 16 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 18 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago




