واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے


یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران واہگہ بارڈر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر ہرطرف پاکستانی پرچموں کی بہار نظر آئی۔

جشن آزادی کے موقع پر عوام میں زبردست جوش وخروش نظر آیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
واضح رہے کہ بدھ کو ملک بھر میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں ملی نغموں اور سبزہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔

دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی ترقی اور یکجہتی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21۔21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 21 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل







