Advertisement

پی سی بی کا بنگلا دیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ

فیصلہ سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے کیا گیا ہے، پی سی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 15th 2024, 1:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی کا بنگلا دیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا، یہ فیصلہ سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

بورڈ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے بارے میں مشکل فیصلہ کیا ہے کہ کہ 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہونے والا یہ ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم تماشائیوں کے پرجوش کردار کو سمجھتے ہیں تاہم ہمارے مداحوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تمام دستیاب آپشنز پر بغور غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو خالی سٹیڈیم میں منعقد کیا جائے، اس فیصلے کے نتیجے میں ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔وہ شائقین جنہوں نے پہلے ہی ٹکٹ خریدے ہیں انہیں خریداری کے وقت فراہم کردہ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں جمع کی گئی رقم خود بخود مکمل واپس مل جائے گی۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں اس فیصلے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے لیکن ہم اپنے قابل قدر شائقین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ سٹیڈیم میں جاری اپ گریڈ اور تزئین و آرائش کو مزید تماشائیوں کے لئے سازگار بنانا اور اسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے تیار کرنا ہمارے عزم کا حصہ ہے جو 1996 کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 21 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 16 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
Advertisement