فیض حمید سے تفتیش فوج کا اندرونی معاملہ ہے، میرا کوئی لینا دینا نہیں، بانی پی ٹی آئی
احتساب کررہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کا احتساب اچھی بات ہے، فیض حمید سے تفتیش فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فوج اگر اندرونی احتساب چاہتی ہے تو ضرور کرے، اس معاملے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا، فوج فیض سے تفتیش کررہی ہے، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے مجھے اس سے کیا؟۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا احتساب کررہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں، آئی بی کی رپورٹس تھیں موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ہر وقت جنرل باجوہ کے پاس بیٹھے رہتے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا ہے جنرل فیض کا 9 مئی کے واقعات سے براہ راست تعلق ہے، سارا معاملہ میری گرفتاری سے شروع ہوا اس کی تفتیش کیوں نہیں کی جا رہی ہے، اگر 9مئی جنرل فیض نے کروایا تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، نو مئی دراصل لندن پلان کا حصہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جدھر جدھر آگ لگی ہے وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں اور ہمیں قصوروار ثابت کریں جس نے میری گرفتاری کا آرڈر دیا وہی سازش میں ملوث ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل فیض کو اس لیے میں نہیں ہٹانا چاہتا تھا کیونکہ وہ طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ انگیج تھا، وہ سنہری موقع تھا پاکستان میں دہشت گردی ختم کرنے کا،جنرل فیض کے طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے وہ تین سال تک طالبان کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پر جنرل فیض کو ہٹایا تھا، جنرل فیض حمید کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی، وزیردفاع نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کی بات کر کے میرے مؤقف کی تائید کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے90روز میں انہوں نے الیکشن نہیں کرائے پھر اکتوبر میں بھی الیکشن سے بھاگ گئے اب یہ تیسری دفعہ آئین میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں، ہم سڑکوں پر نکلنے لگے ہیں پارٹی کو تیار رہنے کو کہا ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلہ پرعمل نہ کرکے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کریں گے، پی ٹی ائی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور آئین کی خلاف ورزی پرمیں پارٹی کو ابھی سے تیار کررہا ہوں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

