لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق انکوائری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، تحریک انصاف
زبردستی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، شبلی فراز


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں اور یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں، اگر ایسی صورتحال ہے تو پھر ہمیں پارلیمنٹ میں بھی سیاسی گفتگو نہ کرنے دی جائے بلکہ ہم روز موسم کی صورتحال اور ایک دوسروں کے لباس پر گفتگو کرنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ بہت مضحکہ خیز بات ہے کہ نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک آج تباہی کی جانب گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ لاکھ تقریریں کریں، لاکھ امیدیں دلائیں لیکن حقیقت میں پاکستان کے عوام اور ان کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے، ایسے یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ یہ سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہوسکتا، یہ معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، آپ ان کے لیے امید بھی ختم کررہے ہیں۔آج جو ہمارے ساتھ ہوا ہے، اس سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ جو بھی اہل اقتدار ہیں وہ نہیں چاہتے ہیں عوام اور اس ملک کا ایک روشن مستقبل ہو، وہ زور زبردستی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاست کی ہے، آج کی طے شدہ ملاقات میں یہ شرط عائد کرنا کہ آپ لوگ عمران خان کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، یہ ناقابل قبول ہے ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ ہرجمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے ہیں اور آج بھی ہماری ملاقات ہونی تھی، ہم نے عمران خان سے مشاورت اور مسائل پر گفتگو کرنا ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق انکوائری فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

